ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق کی وفاقی عدالت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے 

عراق کی وفاقی عدالت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے 

Tue, 29 May 2018 12:36:28    S.O. News Service

بغداد 28مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عراق کی ایک وفاقی عدالت نے بعض سیاسی رہ نماؤں کی طرف سے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔ دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کوئی فیصلہ کرنیمیں مسلسل تیسری بار ناکام رہی ہے۔العربیہ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کا کل اتوار کو ہونے والا اجلاس بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث ناکام ہوگیا۔بعض ارکان پارلیمان نے پارلیمنٹ اور وفاقی عدالت سیمطالبہ کیا ہے کہ وہ حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کریں اور الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیں۔دوسری جانب حکومت کی طرف سیقائم کردہ ایک کمیٹی نے کہا ہے کہ پولنگ انتظامیہ اور بعض لوگوں کی جانب سے چند منٹ کے اندر انتخابی نتائج تبدیل کئے جانے کا امکان موجود ہے۔انتخابی نتائج پر اعتراض کرنے والے ارکان نے حکومت کے سامنے دو آپشن رکھے ہیں۔ یا تو وہ تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرے ورنہ عدالت کو مداخلت کی اجازت دی جائے تاکہ عدالت اپنے طورپر دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرے۔صرف یہی نہیں بلکہ عراقی پارلیمنٹ کے 100 ارکان نے اقوام متحدہ سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


Share: